پاکستان(جیوڈیسک) ریلوے کے جنرل مینیجر آپریشنز جنید قریشی نے کہا ہے کہ انجنوں کی قلت سے بند کی جانے والی مسافر ٹرینیں نہ صرف بحال ہو رہی ہیں بلکہ انکی آمدورفت میں بھی بہتری ہوئی ہے لاہور میں کوئٹہ ایکسپریس کی بحالی کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ میں بزنس ایکسپریس کے 32 کروڑ کی نا دہندگی کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاس ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ریلوے نے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اس سال ڈھائی ارب روپے سے زائد کمائے ہیں۔