لاہور (جیوڈیسک) ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ٹرانسپورٹرز کے مقابلے میں خم ٹھونک کر میدان میں آ گئے ہیں کرایہ کم، سہولت زیادہ دینے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نئے عزم اور نئے سلوگن کے ساتھ ریل کو پٹری پرلانے کی کوششوں میں مگن ہیں اور انہوں نے براہ راست ٹرانسپورٹرز سے مقابلے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خوجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ان کی حکومت نے گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت سوا پانچ ارب روپے زیادہ کمائے اور اس کی وجہ کرایوں میں کمی، ڈپارٹمینٹل ڈسپلن، اسکریپ کی شفاف فروخت اورمال گاڑی کی بحالی شامل ہے۔
سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں چار سینئر سیاستدان بھی ریلوے کی وزارت سنبھال چکے تھے لیکن وہ بھی ادارے کی حالت بہتر نہ بناسکے۔ سعد رفیق نے مختلف روٹس پر شٹل سروس چلانے کااعلان بھی کیا جبکہ کئی ایک گاڑیوں میں بوگیاں بڑھانے کی نوید سنائی۔