ریلوے حکام نے شیخ رشید کی سیٹوں کی بکنگ کیلئے دی گئی درخواست مسترد کر دی

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے حکام نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ٹرین مارچ کے لئے بکنگ دینے سے انکار دیا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں محکمے کے اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید کو ٹرین مارچ کے لئے بکنگ دینے سے انکار کر دیا گیا۔

اجلاس کے دوران ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ کسی مسافر ٹرین میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی ٹرین مارچ کے دوران ہر اسٹیشن پر شیخ رشید کو خطاب کا وقت دیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اگر شیخ رشید ٹرین مارچ کرنا چاہتے ہیں تو اسپیشل ٹرین کی بکنگ کے لئے درخواست دیں اور ایڈوانس جمع کرائیں۔

دوسری جانب شیخ رشید نے ریلوے حکام کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹرین مارچ سے خوف زدہ ہیں لیکن حکومت چاہے جتنی رکاوٹیں کھڑی کرلے ٹرین مارچ ضرور ہو گا۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی دھاندلی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 20 جون کو ٹرین مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔