ریلوے کو مسافر ٹرینوں کے بعد مال بردار گاڑیوں نے بھی کما کر دینا شروع کر دیا

Train

Train

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ریلویز ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ملک کے منافع بخش ادارے کے طور پر سامنے آنے لگا ہے اور اس ادارے نے رواں مالی سال اب تک صرف مال برداری کے ذریعے 2 ارب روپے کمالئے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان ریلویز کی مال بردار گاڑیوں کے لئے انجنوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھا کر 8 سے 25 کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے مال برداری کے شعبے میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ریلوے کی آمدنی میں 121 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان ریلوے کو موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مال بردار گاڑیوں کے ذریعے 2 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے۔

ریلویز کے بڑھتے ہوئے منافع اور مجموعی خسارے میں کمی کو دیکھتے ہوئے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے منافع میں بھی اسی قدر اضافہ ہو گا۔