ریلوے کا پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے 2 ٹرینیں چلانے کا اعلان

Railway

Railway

کراچی (جیوڈیسک) ریلوے نے پیپلز پارٹی کے کراچی جلسے کے لیے 2 ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان کی کراچی جلسےمیں شرکت کے لیے دو ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی ٹرین جمعہ کی دوپہر 2 بجے لاہور سے کراچی کے لیے چلائی جائے گی جبکہ دوسری ٹرین جمعہ کی رات 11 بجے سکھر سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی، ریلوے حکام کےمطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹرینوں کی بکنگ کے لیے باضابطہ درخواست دی گئی تھی جبکہ اس سلسلے میں ریلوے کو 25 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو کراچی کے جناح باغ میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس میں اندرون ملک سے پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے جبکہ جلسے کی سکیورٹی کے لیے بھی فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔