بدین (عمران عباس) کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی پر ریلوے پولیس اہلکار کی جانب سے کیئے گئے تشدد کے خلاف بدین پریس کلب کی جانب سے احتجاجی مظاہرا، صدر تنویر احمدآرائیں کی سربراہی میں نکللنے والی ریلی میں سینئر صحافی مرتضیٰ میمن، شوکت میمن، انیس میمن، راجہ شکیل گھانچی، عمران عباس، علی نواز چنہ، سلیمان مندھرو، سید اختر شاھ، حسین سومرو، اشفاق میمن جبکہ ایوان صحافت کی جانب سے سینئر صحافی محمود گھمن، ھارون گوپانگ، رازق کھوسہ، اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
رہنماؤں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر ہونے والے حملوں اور تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ سینئر صحافی پر پولیس کی جانب سے حملہ کرنا حکومت کے لیئے بہت ہی شرمندگی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے نا کہ ان پر تشدد کرنا، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی کرکے صحافیوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیاجائے۔