لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے نے تحریک انصاف کو آزادی مارچ کے لیے خصوصی ٹرین دینے سے انکار کر دیا۔ تحریک انصاف نے کراچی سے راولپنڈی کے لیے چودہ بوگیاں مخصوص کرنے کی درخواست دی تھی۔
ڈی ایس ریلوے کراچی نے درخواست کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور بھجوا دیا جہاں ریلوے حکام نے اعلی سطح کے اجلاس میں تحریک انصاف کو خصوصی ٹرین نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرین نہ دینے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا۔