وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ریلوے کوارٹروں کو پرائیویٹ افراد کے سپرد کرنے اور کرایہ داروں کا ریکارڈ نہ ہونے سے علاقہ بھر کی عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عوامی، سماجی حلقوں کا ذمہ داروں کیخلاف سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ۔ علاقہ میں مشکوک افراد کی آمدورفت سے خوفزدہ ریلوے مکینوں نے نشاندہی کی تھی کہ ریلوے کالونی میں قائم سرکاری کوارٹروںکو ریلوے افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے پرائیویٹ افراد کے سپرد کر کے کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ریلوے کالونی میں700 سے زائد کوارٹرتھے۔ریلوے افسران اور متعلقہ عملہ کی ملی بھگت سے غیر متعلقہ افراد کے سپرد کرنے کی وجہ سے بیشتر کوارٹر ناکارہ اور تباہ ہوچکے ہیں اور ان کوارٹروں کا قیمتی ملبہ بھی غائب کیا جاچکا ہے اور بیشتر کوارٹر ناکارہ ہوچکے ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد کا کہیں ریکارڈ نہ ہونے اور مشکوک افراد کی علاقہ میں آمدورفت سخت سیکیورٹی رسک بنی ہوئی ہے۔
عوامی ،سماجی حلقوں نے سرکاری کوارٹروں کو نقصان پہنچانے والے اور غیر متعلقہ افراد کے سپرد کرنے کے معاملہ میں ملوث انسپکٹر آف ورکس ،دیگرافسران اور ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی اور سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔