ریلوے اسٹیشن ڈنگہ کے ٹیلی فون نمبر عملہ کے نہ سننے پر مسافروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
Posted on August 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈنگہ : ریلوے اسٹیشن ڈنگہ کے ٹیلی فون نمبر عملہ کے نہ سننے پر مسافروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ ریلوے اسٹیشن ڈنگہ کا عملہ انکوائری نمبر اور ٹیلی فون نمبر بروقت نہیں اٹھاتا، جس سے مسافروں کو شدید مشکلاتر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ٹیلی فون نمبر نہ اٹھانے کی وجہ سے مسافر اور شہری دور دراز علاقوں میں جانے والی ٹرینوں سے اوقات معلوم کرنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ڈنگہ کے سماجی، عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے فوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔