سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی زد میں آکر 45 سالہ شخص ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او فرقان کا کہنا ہے کہ متوفی پٹڑی عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔ پولیس نے کارروائی کے بعدلاش شناخت کیلئے ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ہے۔