کراچی (جیوڈیسک) کراچی ریلوے سرکلر سسٹم کی بحالی کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وعدے کے مطابق جاپانی حکومت سے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کے وفد نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون پر جاپان کی حکومت کے شکر گذار ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے کراچی سرکلر ریلوے سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جاپان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وعدے کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لئے فنڈز فراہم کیے جائیں۔
مالی سال 2015 میں جاپان نے پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی مد میں رواں مالی سال 4 کروڑ ڈالرکے فنڈز جاری کیے۔