ریلوے انتظامیہ نے کرائے میں کی گئی کمی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی

Train

Train

کراچی (جیوڈیسک) ریلوے انتظامیہ نے ٹرینوں کے کرائے میں کی گئی کمی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی۔

ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے اے سی سلیپر، اے سی بزنس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں پہلے سے کی گئی کمی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی کی مدت 31 مارچ کو ختم ہونا تھی، جو 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔