ریلوے کا عیدالفطر کے موقع پر کرایوں میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ

Railways

Railways

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کیلئے خصوصی تحفے کے طور پر کرایوں میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

سہولت ایک سو ریل گاڑیوں پر عید اور اس کے دوسرے روز دی جائے گی۔ پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر کرایوں میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ کرایوں میں پچاس فیصد کمی کی سہولت ایک سو ریل گاڑیوں کی فرسٹ ، اکانومی ، اے سی اور سلیپر سمیت تمام کیٹگریز کے مسافروں کو دی جائے گی۔

عید کے موقع پر کرایوں میں پچاس فیصد کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ دو روز میں جاری ہو گا۔ جی ایم ریلوے انجم پرویز کا کہنا ہے کہ مسافر عیدالفطر اور دوسرے روز کیلئے ایڈوانس بکنگ بھی کرا سکیں گے ، کرایوں میں کمی سے مسافروں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔