جیکب آباد(جیوڈیسک)ریلوے پولیس نے چوبیس کلو میٹر پٹری چوری کے الزام میں ریلوے کے تین اعلی افسروں کو گرفتار کر لیا۔شہداد کوٹ میں چوبیس کلو میٹر پٹری چوری کرنے پر ریلوے پولیس نے ریلوے کے تین افسروں کو گرفتار کر لیا۔
جن میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ فیصل عمران، ڈویژنل انجینئر کراچی عبدالقادر اور اسسٹنٹ انجینئر سبی اختر علی شامل ہیں۔ یہ تمام افسران پٹری چوری کے دوران جیکب آباد میں تعینات تھے۔ ریلوے پولیس کے مطابق پٹری چوری کیس میں اب تک دس ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔