ریلوے کی نجکاری سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر وزارت ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس منصوبے سے لاعلم ہیں ، ریلوے کے اثاثوں کی مالیت کا کوئی تخمینہ ہی نہیں لگایا گیا، نجکاری کیسے ہو گی؟ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریلوے کی نجکاری سے متعلق اعلان نے وزارت میں کھلبلی مچا دی ہے، وزارت کے اعلی ٰحکام ریلوے کی نجکاری کے کسی بھی منصوبے سے لاعلم ہیں۔
حکام کے مطابق آج تک ریلوے کے اثاثوں کی کل مالیت کا تخمینہ لگایا گیااور نہ ہی کبھی کسی آزاد کمپنی سے سروے کرایا گیا ، نج کاری کیسے ہو سکتی ہے۔