لاہور (کرائم رپورٹر) ریلوے میں سکریپ سکینڈل سامنے آنے کے بعد حکام کو ہوش آگیا۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی موٹروں کو سکریپ بنانے کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت ریلوے اعلیٰ متحرک ہوگئے۔
جنہوں نے متعدد ملازمین کو برطرف اور تیزلی کرنے پر غور فکر شروع کردی۔ یادرہے کہ ریلوے سیٹل شاپ میں ”ڈیلیوایم” عاطف اشفاق نامی شخض کو جی ایم پاکستان ریلوے کی سفارش سے 18گریڈ میں ترقی دی گئی جس پر کروڑوں روپے کی موٹروں کو سکریپ بنانے کا الزا م تھا۔