کراچی (جیوڈیسک) ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کراچی میں بارش سے متاثرہ متعدد فیڈرز بحال کر دیئے گئے اور 15 فیڈرز کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھابیشتر تار تیزہواﺅں کے باعث ٹوٹ گئے تھے جن کی مرمت کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں مرمتی کاموں پر مامور ہیں اور کچھ علاقوں میں فالٹس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔
انہوں نے کہا صارفین ٹوٹے ہوئے تاروں کی فوری 118 پر اطلاع کریں یا 8119 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مطلع کر سکتے ہیں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے سی ای او طیب ترین نے خودتمام کنٹرول سنٹرز کا دورہ کیااور بجلی کی فراہمی کیلئے خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔