حالیہ بارشوں کے باعث کروڑ شہر سبزی منڈی میں پانی کے جوہڑ لگ جانے سے راستے بند ہو گئے

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حالیہ بارشوں کے باعث کروڑ شہر خصوصاً سبزی منڈی میں پانی کے جوہڑ لگ جانے سے راستے مکمل طور پر بند ہو گئے۔ آڑھتیوں کے کاروبار ختم ہو کر رہ گئے۔ یہ بات انجمن آڑھتیان کے صدر طارق پہاڑ ، سرپرست شیخ محمد ایوب ، جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو ، سینئر نائب صدر محمد رمضان ساجد ، حاجی خورشید انصاری ، نائب صدر شیخ عتیق الرحمن ، سیکریٹری ملک امان اللہ جکھڑ ، ملک الطاف حسین جکھڑ ، حاجی غلام فاروق نے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال سے زائد عرصہ گزر گیا۔

سبزی منڈی کروڑ کی جگہ بھی مارکیٹ کمیٹی نے 4 کروڑ روپے کے عوض خرید کی لیکن وکلاء کی جانب سے ایک عارضی حکم امتناعی 3 سال سے مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ حالانکہ مارکیٹ کمیٹی نے لون لے کر 4 کروڑ روپیہ جمع کروایا جس کے بعد متذکرہ 6 ایکڑ زمین 3 ایکڑ غلہ منڈی اور 3 ایکڑ سبزی منڈی کیلئے خرید کی گئی۔ لیکن وکلاء نے سیاستدانوں پر دبائو ڈالنے کیلئے کالونی بنوانے کے نام پر بلاجواز عارضی حکم امتناعی حاصل کیا ہوا ہے۔

جسے مقامی عدالت میں 3 سال سے چلایا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی جو کہ اس وقت مالی بحران کا شکار ہے اور گزشتہ 4 ماہ سے ان کے ملازمین کو تنخواہیں نہ دی گئیں ہیں اور لون لیئے گئے 4 کروڑ روپیہ پر سود ادا کرکے کنگال ہو چکی ہے۔ انہوںنے سیکریٹری زراعت پنجاب اور ڈائیریکٹر مارکیٹ کمیٹی پنجاب اور ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی کا مسئلہ فی الفور حل کر کے سبزی منڈی کو مجوزہ جگہ پر شفٹ کیا جائے۔

Tariq Pahar Press Confrence

Tariq Pahar Press Confrence