بارش کے بعد ڈی جی خان کی تین یونین کونسلوں کا زمینی رابطہ بحال نہ ہو سکا

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ اور پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات بارش سے ندی نالوں میں آنے والی طغیانی میں کمی آرہی ہے، تاہم ڈی جی خان کی تین یونین کونسلوں کا زمینی رابطہ اب تک بحال نہیں ہوا۔

تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔ تاہم برساتی ندی نالوں میں طغیانی سے ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسلوں فاضلہ کچ، وادی چنالہ اور مٹ چاکرانی زمینی رابطہ اب تک منقطع ہے۔ دوسری جانب کوٹ مٹھن میں دریائے سندھ پر بنایا گیا عارضی پل بھی آمدو رفت کے لئے بند ہے۔