وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) بارش کے بعد دن کا دھوپ سے آغاز، معمولات زندگی بحال ہو گیا۔ سڑکوں اور نشیبی علاقوں، گلیوں ،محلوں میں بیشتر مقامات پر پانی کھڑا ہونے اور کیچڑ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا جبکہ اگلے روز دن کا آغاز سورج کی روشنی سے ہوا تو سردی کی شدت میں کمی آنے کیساتھ موسم خوشگوار ہوگیا جس سے معمولات زندگی بحال ہو گئے۔
الہٰ آباد، محلہ جلالپورہ، نظام آباد، قدرت آباد اور شہر کے دیگر نشیبی علاقوں میں کیچڑ اور پانی کے کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔بیشتر مقامات پر ٹی ایم اے کا عملہ سکر مشینوں کے ذریعے پانی نکالتا رہا تو گلی محلوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی بوتلوں اور بالٹیوں کیساتھ پانی رستوںسے ہٹاتے نظر آئے۔