برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات کو بروقت انجام دیکر دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا یا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم میونسپل کمشنر مسرور میمن ،سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند اور فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں برسات نالوں کی صفائی اور ملیر ندی میں برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ دوران برسات عوام کو کسی بھی سانحات سے بچانے کے حوالے سے فول پروف رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیں ،جس میں ریلیف کیمپ،فوری طبی امدادی کیمپ کے حوالے سے تیاری مکمل رکھی جائے اورعلاقائی مسائل کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنایا جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل سے کہا ہے کہ وہ عوامی شکایات کے حل اور بلدیاتی سہولیات عوام کے دہلیز تک پہنچا نے کے لئے یونین کونسل کو فعال بنا ئیں اور یونین کونسل میں عوامی شکایت کے ازالے کے لئے شکایتی مراکز کا قیام یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے ہی علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جاسکتا ہے لہذا ضروری ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنا ئیں اور عوام خدمات کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی ضلع بھر میں ہنگامی بنیادوں پر مون سون برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کا تیسرا مرحلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور انشا اللہ اراکین اسمبلی کی باہمی مشاورت اور اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے تمام برساتی نالوں کو صاف کرکے دوران برسات عوام کو نکاسی آب کا مثالی نظام فراہم کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے تیاریاں مکمل رکھیں جائیں ،تمام دستیاب مشنری آن روڈز اور افرادی قوت کو الرٹ رکھا جائے۔

MPA Nishat Zia Qadri

MPA Nishat Zia Qadri