بارش سے لیسکو کے 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں کی بجلی منقطع

Electricity Pylons

Electricity Pylons

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بارش نے بجلی کا نظام متاثر کر دیا، لیسکو کے پچاس سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

لاہور میں گذشتہ روز سے جاری بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے، لیسکو کے پچاس سے زائد فیڈر بارش کے باعث ٹرپ کر گئے، اندرون لاہور، کوٹ لکھپت، سبزہ زار، سمن آباد، گلشن راوی، گڑھی شاہو سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش کے باعث لائنیں ٹھیک کرنے میں انہیں دشواری کا سامنا ہے۔