پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے دو مکانات تودے تلے دب کر تباہ ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق تورغر کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں پیش آنے والے حادثے میں 8 خواتین اور بچیوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر وادی نیلم اور گرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش کے باعث نالہ جاگراں میں طغیانی آگئی اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث اٹھ مقام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ مالاکنڈ شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے دریائے سوات میں طغیانی آگئی۔