متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ، رین ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا گیا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر متوقع برسات کے بیش نظر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ ،رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیکر تمام زونز میں رین ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ،دوران برسات علاقائی مسائل کے حوالے سے بروقت عوامی شکایات کے ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال کردیا گیا ،افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے دوران برساتی بروقت برساتی پانی کی نکاسی کے لئے افراد قوت اور تمام تر دستیاب مشنریز آن روڈ رکھنے کی ہدایت کردی گئی ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ دوران برسات عوام کو ہر ممکن سہولتو ں کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئر مین سید احمر علی ،آراکین اسمبلی غلام جیلانی اور سید ہاشم رضا کے ہمراہ کورنگی اور لانڈھی زونز کا دورہ کرکے متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تحت ترتیب دئے گئے رین ایمرجنسی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوںنے FWOحکام کے تعائون سے ضلع کورنگی کی حدود میں جاری برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے FWOحکام کو تکنیکی تفصیلات فراہم کیں،FWOحکام کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام زیرو پوائنٹ CBMنالے سے شروع کردیا گیا ہے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ لانڈھی زون میں کچرا اُٹھانے کا کام شروع کردیا گیا بلدیہ کورنگی کی جانب سے FWOحکام کو مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے،دوسرے مرحلے مٰں شاہ فیصل اور ملیر میں نالوں کی صفائی اور کچرے کے ڈھیروں کا خاتمے کا آغاز کیا جائیگا ،چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ ہم FWOحکام کی جانب سے خصوصی مہم کا انعقاد خوش آئندہ اقدام ہے انہوںنے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے سندھ حکومت سے کئی بار نالوں کی صفائی اور کچرا اُٹھا نے کے حوالے سے درخواست کی گئی لیکن حوکمت سندھ کی جانب سے کبھی بلدیہ کورنگی کو خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا سید نیئر رضا نے کہاکہ عوامی خدمت کے حوالے سے تعاون اور خصوصی گرانٹ تو کجا پچھلے کئی ماہ سے معمول کی OZTمیں بھی کٹوتیاں کی جارہی ہیں،بلدیہ کورنگی مالی مشکلات کے باوجود صفائی وستھرائی اور علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی میں صفائی و ستھرائی کے نظام میں حائل دشواری کچرا اٹھانے کی گاڑیوں می کمی ہے اگر بلدیہ کورنگی کو کچرا اُٹھانے کے لئے گاڑیاں فراہم کردی جائیں تو ،صفائی و ستھرائی کے اس مہم کو معمول کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی