ڈبلن (جیوڈیسک) آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں دن بھر کرکٹ نہیں بارش کا کھیل جاری رہا۔ بارش کی آنکھ مچولی نے کرکٹ کا سارا مزہ کرکرا کر دیا۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ون ڈے دن دو بج کر پینتالیس منٹ پر شیڈول تھا۔
وقفے وقفے کی بارش کے باعث شام سات بج کر پینتیس منٹ تک بھی میچ شروع نہ ہو سکا۔
ٹاس تک نہ ہوا اور انتظار کے بعد امپائرز اور میچ ریفریز نے میچ منسوخ کر دیا۔ اس منسوخ میچ کے باعث دو ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی فتح مل گئی۔
سیریز میں جیت کے باوجود قومی ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر برقرار ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز چوبیس اگست سے شروع ہو گی۔