بارشوں سے موہنجوداڑو کے آثار قدیمہ بھی متاثرہوگئے

Symuhnjudaru

Symuhnjudaru

ڈی کے ایریا (جیوڈیسک) کی دو دیواریں زمین بوس ہوگئیں، انتظامیہ نے ذرائع اور عوام کو آثار قدیمہ کے اندر جانے سے روک دیا شدید بارش نے جہاں نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے وہیں قدیم تہذیب کی باقیات موہن جوداڑو کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

بدانتظامی کے باعث موہنجودڑو کے کھنڈرات میں پانی جمع ہوگیا ہے اور آثار قدیمہ کے خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اسی خطرے کے پیش نظر محکمہ آثار قدیمہ نیتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ موہنجوداڑو کے کھنڈرات میں جمع پانی نکالنے کیلیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے،

پمپوں سے بھی مدد لی جارہی ہے، سیکریٹری ثقافت سعید اعوان کے مطابق حکومت سندھ نے موہنجوداڑو کے بچا کے لیے ضروری فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔ اور محکمہ آثار قدیمہ قدیم تہذیب کی علامت کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہاہے۔