بارش : واسا کی کارکردگی کا پول کھل گیا , شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں‌

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں ہو نیوالی بارش نے گزشتہ روز واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ شہر کی سڑ کیں کئی گھنٹے تک تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈو بے رہے۔ تیز بارش کی وجہ سے شہر کی سڑ کیں پانی میں ڈوبی رہیں اور اکثر گاڑیاں بارش کے پانی کی وجہ سے سڑکوں پر بند ہو گئیں جس کے باعث شہر یوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔

ضلعی حکومت اور واسا حکام کے تمام تر دعوؤں کے باوجود بھی بر وقت نکاسی آ ب کو یقینی نہ بنایا جاسکا مون سون کی بارش مختلف علاقوں میں تقریباً ایک گھنٹہ جا ری ،جیل روڈ پر 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی لکشمی چ ک، مال روڈ ،جی پی او، اقبال ٹاؤن، دوموریہ شاد مان اور دیگر علاقوں میں کئی گھنٹوں تک پانی نہ نکالا جاسکا اوشہری واسا کو کوستے رہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال پر قابو پایا جائے۔