بارش نے ویسٹ انڈیز کی پیش قدمی روک دی، دو وکٹ پر 169 رنز

West Indies

West Indies

برج ٹاون (جیوڈیسک) بارش نے ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ ے روز کا مزا کرکرا کر دیا، اورجتنا کھیل ہو سکا اس میں میزبان ٹیم دو وکٹوں پر 169رنز بنانے میں کامیاب رہی ،اور ابھی وہ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 293سے مزید 124رنز پیچھے ہے۔

ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے 32رنز کے ساتھ اپنی پہلی نا مکمل اننگز شروع کی تو کرس گیل 42رنز اور بریتھ ویٹ شاندار 68رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ اس وقت ایڈورڈ 42رنز پرکھیل رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے، اوریہ میچ سیریز کے لئے فیصلہ کن میچ ہو سکتا ہے۔