کوہ سلیمان میں مسلسل بارشیں، تونسہ شریف کے کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع

Rainfall

Rainfall

ڈی جی خان (جیوڈیسک) کوہ سلیمان پر مسلسل بارشوں سے تونسہ شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے، کئی علاقوں کا ڈی جی خان سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کوہ سلیمان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں میں طغیانی سے تونسہ شریف کے دیہات بیٹ فتح خان، نتکانی، چو رکن، جھانگرا اور نور احمد والی میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

شدید بارشوں کے باعث سیکڑوں ایکڑ رقبے پر گندم کی فصل تباہ ہو گئی، متعدد قبائلی علاقوں کا ڈی جی خان سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

فلڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ وادی چنالہ کا زمینی رابطہ بحال نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔