بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے پر بجلی کی طلب میں کمی

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے کے باعث بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر کم کر کے 6 گھنٹے کر دیا گیا۔ تاہم بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز شہریوں کو خاصی دشواری کا سامنا رہا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے گارڈن ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کی وجہ سے ٹرانسفارمرز جلنے کی شکایات میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

این ٹی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 400 میگاواٹ اور طلب تقریباً 16 ہزار 600 میگاواٹ رہی۔