رحیم یارخان (جیوڈیسک) بارشوں کے باعث کپاس کی فصل میں تاخیر ہونے سے روئی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئیں، نرخ 100 روپے من ہو گئے۔
ملک میں روئی کی نئی قیمت چھ ہزار نو سو روپے فی من پر پہنچ گئی ہے۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق کاٹن زون میں حالیہ دنوں میں بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے کپاس کی فصل میں ایک ماہ کی تاخیر ہو گئی۔
دوسری جانب کپاس کی آئندہ فصل کے پیشگی سودے بھی شروع ہو گئے ہیں اور سانگھڑ میں روئی کی 400 بیلز کے پیشگی سودے 7 ہزار روپے من کی سطح پر طے پائے جن کی ڈلیوری 15 جولائی کو ہو گی۔