بارشیں ختم، گرمی کی شدت میں اضافہ

Heating

Heating

لوڈشیڈنگ سے ستائی عوام کی رہی سہی کسر موسم نے پوری کر دی۔ ۔ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں مون سون سے قبل بارشوں کے بعد ایک بار پھر کئی شہروں میں حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی بھکر، سبی اورڈی جی خان میں پڑی جہاں درجہ حرارت45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ دادو، سکھر، نوکنڈی، نور پورتھل، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور شور کوٹ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد39، مری27، لاہور 41، مظفرآباد 39، کراچی 35، گلگت 39، پشاور 41، فیصل آباد 41، کوئٹہ 36، ملتان 43، سکردو 30 اور حیدر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔