اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بارشوں اور سیلابی صورت حال کے جائزہ کے لیے ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے جب کہ وفاقی وصوبائی وزراء اور ارکان اسمبلیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے حلقوں میں پہنچیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے وزراء اور ارکان اسمبلییز کو ہدایت کی ہے
کہ وہ اپنے حلقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد یقینی بنائیں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سمیت صوبائی و ضلعی محکموں کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔