اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ضمنی انتخابات کی پولنگ سکیم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے ریٹرننگ افسران سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اگر پولنگ سٹیشن سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں تو پولنگ سکیم تبدیل کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں پر 22 اگست کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔