بارشیں، پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ

Flood

Flood

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کی امدادی ٹیمیں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئیں ہیں،،آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی ٹیمیں بارش سے متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، نارووال، ہیڈمرالہ، وزیرآباد اور جلال پورجٹاں روانہ ہو گئیں اس کے علاوہ پاک فوج کے دستے شاہدرہ لاہور میں اسٹینڈبائی رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے زبردست تباہی ہوئی ہے اور متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اب ہر سطح پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔