کراچی (پریس ریلیز) اتحاد عوام اہلِسنت کو نسل پا کستان کے مرکزی رہنماوں صاحبزادہ اسد احمد مجددی کالم نگار محمد اعظم عظیم اعظم صحافی زاہد لودھی اور محمد سمعید اعظم نے اپنے مشترکہ بیان میں شہرِ کراچی میں حالیہ ہونے والی طوفا نی بارشوں کے دوران لانڈھی کے الیکٹرک کمپلین سینٹر کے عملے با لخصوص منیجر محمد عظیم خان ، مینٹیننس انچارج اویس احمد،محمد جمیل احمد ، شبیر احمد،ریحا ن احمد خا ن ،لائین مین محمد نثار،محمد کا شف ، احمد حسین،محمد دانش،ضراراحمد خان ، ڈرائیور محمود اورآپریشنل سینٹر کے حا جی مختیار احمد ا لمعروف لا لوبھا ئی کی خدمات کو قا بلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لا نڈھی کے الیکٹرک کمپلین سینٹرکے اِس فرض شنا س عملے نے دن رات اپنی فرض شنا سی کا ایک ایسا مظاہرہ کیا ہے کہ جس سے بارش کے بعدتوٹنے والے تاروں کی فوری مرمت سمیت دیگر بڑی چھوٹی شکا یتیں بروقت نمٹا ئیں اور حل کیںجس سے صارفین کے الیکٹرک کو فوری فوری ریلیف حاصل ہوا۔
اِن رہنما و ¿ں نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے اپنے پرزور مطا لبے میںکہا ہے کہ با لخصوص اِن شخصیات اور مجموعی طور پرپورے سینٹر کے عملے کی خدمات کے اعتراف کے طور اِنہیں انعام و اکرام اور تعریفی اسناد سے بھی نواز ہ جا ئے تاکہ شہرکے دوسرے علاقوں میں قا ئم کے الیکٹرک کمپلین سینٹرز کے عملے میں بھی اپنی خدمات کی انجام دہی کے لئے مقابلے کا رجحا ن پیدا ہو اور صارفین بجلی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکے۔
پریس سیکرٹری محمد سمعید اعظم 0322-2777698 DATED: 22-08-2017