ریشم نے فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کو شادی کی پیشکش کردی

Resham

Resham

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ریشم کی طرف سے شادی کی پیشکش کو پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے مسکراتے ہوئے ٹال دیا۔ 7 سال بعد ہونے والی ملاقات میں ریشم نے محمود بھٹی کو شادی کی پیشکش کر دی۔

جس پر محمود بھٹی نے مسکراتے ہوئے موضوع تبدیل کرنا چاہا لیکن ریشم نے دوبارہ شادی کی بات چھیڑ دی، جس پر محمود بھٹی نے تقریب کے دوسرے مہمانوں سے ملاقات کا بہانا بنا کر جان چھڑائی۔

جب اس سلسلہ میں محمود بھٹی سے فون پر رابطہ کیاگیا تو انھوں نے بتایا کہ ریشم نے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن میراان سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اگر مجھے شادی کرنی ہی ہے تو مجھے شادی کے لیے لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ شادی کی تو اس کے لیے ایسی لڑکی تلاش کرونگا، جو خاندانی ہو اور وہ میرے مقام کو بھی سمجھتی ہو۔