رائیونڈ:شہریوں نے مردہ بھینس کا گوشت بیچنے پر قصاب کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Raiwind

Raiwind

رائے ونڈ (جیوڈیسک) مانگا روڈ روہی نالہ پر فیکٹری ایریا میں غیر قانونی مذبحہ خانہ قائم ہے، جہاں سے مضر صحت اور مردار گوشت کی سپلائی کی جاتی ہے۔ گزشتہ روز گوشت مارکیٹ رائے ونڈ کے ملک طارق نامی قصائی کو مقامی لوگوں نے مردہ بھینس کو چھری پھیر کر بیچنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

لیکن پولیس فیکٹری ایریا نے مک مکا کرکے قصائی کو چھوڑ دیا۔ اہل علاقہ نے غیر قانونی مذبحہ خانہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔