رائیونڈ کا عالمگیر سالانہ اجتماع آج شروع ہو گا

Devotees

Devotees

رائے ونڈ (جیوڈیسک) رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، عالمگیر سالانہ اجتماع آج بعد نماز عصر شروع ہو گا۔

تبلیغی اجتماع نماز عصر کے بعد علمائے کرام کے خطبات سے شروع ہو گا اور اتوار کی صبح دس بجے اجتماعی دعا پر اختتام پذیر ہو گا۔ جس کے بعد دوسرا مرحلہ سات نومبر سے شروع ہو کر 10 نومبر کو ختم ہو گا۔

اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے خصوصی بسیں چلانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔