رائیونڈ: مرد، عورت کا جھگڑا دہشتگردوں کیخلاف پولیس آپریشن کا سبب بنا

Raiwind

Raiwind

رائیونڈ (جیوڈیسک) مرد اور عورت کا جھگڑا رائے ونڈ میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس آپریشن کا سبب بن گیا، وزیر اعظم کے گھر پر حملے کی سازش کا سرا اوکاڑہ سے ملا۔

پولیس نے کس طرح سے گتھی سلجھائی؟ ایک ملزم کی نشاندہی پر کتنے دہشت گرد سامنے آئے کرلیں۔ اوکاڑہ میں مکروہ دھندے میں ملوث خاتون یاسمین کا 5 روز پہلے لین دین کے تنازع پر نوجوان سے جھگڑا ہوا۔

یاسمین نے نوجوان کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی دے ڈالی۔ نوجوان نے دھمکی کے بارے میں اپنے دوست پولیس کانسٹیبل کو بتایا۔ مقامی ایس ایچ او کو ان تمام باتوں سے آگاہ کیا گیا جس نے یاسمین کو حراست میں لے لیا۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران خاتون کے رشتہ دار شان اقبال ولد منشا کو پکڑا گیا۔ شان نے اپنے 3 ساتھیوں زاہد ولد محمود،اسامہ ولد موسیٰ اور ایک دینی مدرسے کے طالب علم قاری ندیم کو گرفتار کرایا۔

ملزمان کے قبضے سے مختلف موبائل فون کمپنیوں کی 17 سمز اور ایک ڈائری برآمد ہوئی۔ ملزموں کے ا نکشاف پر ایک اہم ملزم شرافت عرف آزاد خان ولد لیاقت کو ٹھوکر نیاز بیگ سے پکڑا گیا جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،اسلحہ اور ڈیٹو نیٹر بھی برآمد ہوئے۔ آزاد خان کے مطابق اس نے میران شاہ سے تر بیت حاصل کی۔

دہشت گرد احسن محبوب اور اس کے ساتھی کو بھی وہیں سے ٹریننگ دلوائی، پھر کسی بڑی کارروائی کے لئے پنڈ آرائیاں میں اپنی کمین گاہ بنائی۔ آزاد خان کی نشاندہی پر ہی حساس ادارے کی ٹیم دہشت گرد احسن محبوب اور طفیل کو پکڑنے پنڈ آرائیاں پہنچی جہاں مقابلے میں دونوں دہشت گرد مار ے گئے۔

دہشت گرد احسن محبوب کا تعلق اوکاڑہ جبکہ طفیل کا پاکپتن سے ہے۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں دہشت گردوں کو مکان کرایہ پردینے والے ویکسی نیٹر ڈاکٹر ستار کے انکشاف پر مزیددو افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ محمد عمر اور الیاس مہر کی ضمانت پر ہی ڈاکٹر ستار نے احسن اور طفیل کو مکان کرائے پر دیا۔ گرفتار عمر سائیکلوں کو پنکچر لگاتا ہے جبکہ الیاس ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے۔