رائیونڈ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نادرا کا انچارج شدید زخمی

Firing

Firing

رائیونڈ (جیوڈیسک) دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نادرا کیاسک کے انچارج آغا علی رضا کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ عملہ نے احتجاجاً کام بند کرکے دفتر کو تالے لگا دیئے شناختی کارڈ بنوانے والے درجنوں افراد پریشانی کا شکار ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح آغا علی رضا اپنی گاڑی پر دفتر پاجیاں پہنچے، ابھی وہ گاڑی سے اترہی رہے تھے کہ دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، ملزموں نے فائرنگ کرکے گاڑی کوبھی شدید نقصان پہنچایا اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ آغا علی رضا کو جناح ہسپتال لاہور میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔