لاہور (جیوڈیسک) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے راوئیونڈ آپریشن کے سرغنہ مبینہ ملزم مولوی اسحاق کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
حساس اداروں نے حجرہ شاہ مقیم میں کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ آپریشن کے ماسٹر مائنڈ مولوی اسحاق کو گرفتار کرلیا جبکہ حساس اداروں نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نوجوان لڑکوں پر بہلا پھسلا کر دہشتگردی کی تربیت دیتا تھا اور رائیونڈ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کو اسی نے دہشتگردی کی تربیت دی تھی۔
واضح رہے کہ 18 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے وزیراعظم نواز شریف کی رائیونڈ میں رہائشگاہ سے صرف ڈھائی کلو میٹر کے فاصلے پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جس میں ایک ایلیٹ فورس کا جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔