رائیونڈ (جیوڈیسک) تبلیغ اسلام اور دعوت حق کرنے والی تبلیغی جماعت کے سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پزیر ہوگیا۔ رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ جمعرات سے شروع ہوا تھا۔
جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی، اجتماع کے اختتام پر اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، اجتماع کے اختتام کے بعد شرکا کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے رائیونڈ اور گرد و نواح کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔ واضح رہے کہ تبلیغی اجتماع کا دوسر امرحلہ جمعرات سے شروع ہوگا جس میں سندھ ، بلوچستان، قبائلی علاقہ جات اور آزادکشمیر سے لوگ شرکت کریں گے۔