رائے ونڈ: دہشتگرد کی تدفین سے اوکاڑہ، پاک پتن کے مکینوں کا انکار

Raiwind

Raiwind

اوکاڑہ (جیوڈیسک) پاکپتن اور اوکاڑہ کے لوگوں نے رائے ونڈ آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد ذوالفقار کی لاش دفنانے کی اجازت نہیں دی اور اعلان کر دیا کہ ان کاکسی دہشت گرد سے کوئی تعلق نہیں۔

پاکپتن میں ملکہ ہانس کے گاؤں 57 ایس پی کے لوگوں نےرائے ونڈ آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد ذوالفقار کی لاش دفنانے کی اجازت نہ دی۔ ورثاء لاش دفنانے کیلئے اوکاڑہ کے گاؤں21/4 ۔ ایل میں گئے۔

لیکن وہاں کے لوگوں نے بھی لاش دفنانے نہ دی۔ ورثاء لاش واپس چک 57 ایس پی لے آئے۔ابھی تک گاؤں والےلاش دفنانے کی اجازت نہیں دے رہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ڈی پی او پاکپتن شاہنواز سندھیلا نے صورتحال کا نوٹس لے لیا۔اوکاڑہ میں بھی لاہور میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد ذوالفقار کی لاش کو اس کے ماموں نے قصبہ 23 فور ایل میں تدفین سے روک دیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی دہشت گرد سے کوئی تعلق نہیں۔ کسی دہشت گرد کی لاش کو اپنے قبرستان میں دفن نہیں ہونے دیں گے۔ پولیس کی نگرانی میں دہشت گرد کی لاش دوبارہ پاکپتن روانہ کر دی گئی۔