مہاراشٹر (جیوڈیسک) مہاراشٹر بال ٹھاکرے کے بھتیجے راج ٹھاکرے کی اجازت کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ”چنئی ایکسپریس” کو مہاراشٹر میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے سینماں میں مراٹھی فلم ” دنیا داری” کی نمائش جاری ہے۔
فلم ”چنئی ایکسپریس ”آٹھ اگست کو ریلیز کی جانی ہے ایسے میں راج ٹھاکرے کی تنظیم ایم این ایس کے فلم ونگ نے ”چنئی ایکسپریس ”کی نمائش کو تہہ و بالا کرنے کی دھمکی دے دی اور چنئی ایکسپریس کے ہدائتکار روہت شیٹی کو راج ٹھاکرے سے رابطہ کرنا پڑا۔ راج نے فیصلہ دیا کہ سنگل اسکرین سینماں میں مراٹھی فلم چلے گی اور باقی سینماں میں چنئی ایکسپریس۔