کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ڈویژنل شوری کا اہم اجلاس ضلع شمالی میں امیر شوریٰ MSO پاکستان صفدر صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔
جس میں بڑی تعداد میں کارکنان و ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں ذمہ داران کی مشاروت سے MSO کراچی ڈویژن کی سیشن 2016-17 کی نئی باڈی تشکیل دے دی گئی اور راجہ عبد الرازق کو کراچی کا ناظم جبکہ ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم نشرواشاعت محمد عادل انصاری ، ناظم مالیات ملک اشتیاق ، ناظم تربیتی امور محمد بلال اور معاون ناظم محمد عافیت صدیقی کو مقرر کردیا گیا ۔ اجلاس کے آخر میں تمام نو منتخب ذمہ داران سے حلف برادای کا عمل بھی کیا گیا۔