راجہ اظہر کی جانب سے انصاف ہائوس میں چیئر مین عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کور کمیٹی کے رکن و اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ 251راجہ اظہر خان کی جانب سے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کے حوالے سے انصاف ہائوس میں شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں پی ٹی آئی لیبر ونگ کے مرکزی صدر زبیر خان ، سیف الرحمن ،سبحان علی ساحل،خالد عمران ،حافضل فضل کریم ،فہیم خان ،ریاض آفندی،سرور راجپوت،جمال صدیقی،دوا خان صابر،شاہنواز صدیق، رحیم حسن زئی ،چوہدری زاہد، ریاض حیدر ، جمیل جمی،زہرہ،صوبیہ،شہر کے ممتاز صحافی ،ٹی وی اور اسٹیج کے فنکاروں ،معزز سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان خصوصاً خواتین کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور غرباء و مستحقین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔