راجہ بشارت کے بھانجے کے قاتل کراچی سے اسلام آباد منتقل ہو گے

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (یاسر رفیق) راجہ بشارت کے بھانجے کے قاتل کراچی سے اسلام آباد منتقل ہو گے۔راجہ بشارت کے بھانجے کا قتل ،بات اسلام آباد تک پہنچ گئی،راجہ شعیب قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد نمبردارکو دو ساتھیوں سمیت کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

ملزموں نے پانچ دسمبر کو سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھانجے کو قتل کر دیا تھا۔راولپنڈی میں قتل کی واردات کے بعد ملزم کراچی فرار ہو گئے تھے جس پر پولیس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا تھا۔

کراچی سے اسلام آباد منتقل کئے جانے والے ملزم میں اسد نمبردار،عمر مظہر اور عادل رحمان شامل ہیں۔ملزمان کو قومی ایئرلائن کی پرواز 372 کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جنہیں ایئرپورٹ پر ایس ایس پی آپریشن ملک کرامت کے حوالے کیا گیا۔

قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم اسد نمبرداربلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا یونین کونسل دھمیال سے چیئرمین کا امیدوار بھی تھا۔