اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ترقیاتی منصوبے منسوخ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 26 اپریل کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اپیل کی سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقے میں 5 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منسوخ کر دیے تھے۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کے حلقے میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی اس لے ٹھیکیدار کو دی گئی پیشگی رقم واپس لے کر انتظامیہ 30 روز میں سڑکوں کی تعمیر کا دوبارہ ٹھیکا دے۔