بھمبر (نمائندہ خصوصی) نگڑھ کے ہونہار سپوت راجہ کاشف سلیم نے PSC کا امتحان پاس کر کے بطور لیکچرر بیالوجی چارج سنبھال لیا۔علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گاوں سنگڑھ سے تعلق رکھنے والے ہیڈماسٹر سلیم کے ہونہاربیٹے کاشف سلیم نے پی ایس سی کا امتحان پاس کر لیا اور بطوربیالوجی لیکچرر پنجیڑی تعینات ہوگئے کاشف سلیم کے امتحان میں کامیابی پر پورے علاقہ سنگڑھ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیاعوام علاقہ نے انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے او ر کہا ہے کہ کاشف سلیم نے پی ایس سی کا امتحان پاس کر کے نہ صرف اپنے والدین کا بلکہ عوام علاقہ کا بھی سر فخر سے بلند کر دیا ہے
بھمبر(نمائندہ خصوصی)میرٹ اور انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے ہر محکمہ میں انصاف لارہے ہیں جو لوگ آج میرٹ اور انصاف کی وجہ سے فیض یاب ہو رہے ہیں وہ اپنی زندگی میں میرٹ اور انصاف کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریںتاکہ معاشرہ میںمثبت تبدیلی آسکے بیوروکریسی اپنا قبلہ درست کرے او ر کچھ لوگوں کے اشاروں پر حکومتی معاملات میں رکاوٹ نہ بنے ۔ان خیالات کا اظہار سنیر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن میں کئے ہوئے وعدے پورے کر رہی ہے بلدیاتی الیکشن اپریل تک ہر صورت میں کروائیں گے نوجوان بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں25فی صد 35سال سے کم عمر کے نوجوانوں اور خواتین کو منتخب کیا جائے گاحکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا عمل مکمل ہے اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو اس کے زمہ دار کمیشنری افسران ہوں گے حکومت نے اپنی تین ترجیحات تحریک آزادی کشمیر گڈ گورنس تعمیر وترقی پر عمل شروع کر دیاہے بلا تخصیص تمام علاقوں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے حکومت اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بالا دستی کے بغیر کوئی کام نہیں چلے گا تما م اداروں کو اس کی پاسداری کرنی ہو گی بیورو کریسی حکومتی معاملات میں کچھ لوگوں کے اشاروں پر رکاوٹ بن رہی ہے وہ اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر حکومت ان بیوروکریٹ کے خلاف کاروائی کرے گی روشن سویرا طلوع ہو چکا حکومت کارکنوں کو مایوس نہیں کرے گی لیکن جن خطوط پر اعلی مقاصد کے لیے حکومت کام کر رہی ہے کارکنوں کو بھی اس کا ادراک کرنا ہو گا۔